سوات میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

0

سوات(نیوز ڈیسک)سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، تین مطلوب دہشتگرد ہلاک سوات کی تحصیل بریکوٹ میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد مارے گئے۔ ڈی پی او سوات کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت اجمل عرف وقاص، مطیع اللہ عرف اسحاق اور رحیم اللہ رحمانی کے ناموں سے ہوئی ہے، جو کہ مختلف سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ آپریشن حساس اداروں کی اطلاعات پر کیا گیا جبکہ علاقے میں سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں سرچ آپریشن کا دائرہ کار بھی وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.