بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ پاکستانی گلوکار سجاد علی کے مداح نکلے

0

بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے ثابت کر دیا کہ وہ پاکستانی گلوکار سجاد علی کے مداح ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس کے پس منظر میں سجاد علی کا معروف گانا ‘راوی’ چل رہا تھا۔

دلجیت کے اس انداز کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا، خاص طور پر پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں اس عمل کو مثبت قدم قرار دیا گیا۔ دلجیت ان دنوں اپنی نئی بھارتی فلم ‘سردار جی 3’ میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر بھارت میں تنازع کا شکار ہیں۔

اس تنازعے پر سرحد کے دونوں جانب کے فنکاروں نے دلجیت کی حمایت کی ہے۔ دلجیت نے اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ فلم کی شوٹنگ فروری میں مکمل ہوئی تھی اور اس وقت حالات معمول پر تھے۔

واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم ‘سردار جی 3’ بھارت سمیت دنیا بھر میں 27 جون کو ریلیز کی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.