سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے تمام سیاسی جماعتوں سے مل بیٹھ کر مذاکرات کرنے کی اپیل کی ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ مل بیٹھ کر بات چیت کریں۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں کر رہا، اگر وہ احتجاج نہ کریں تو اور کیا کریں؟
اسد عمر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لیے احتجاج کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں چھوڑا گیا۔
