پاکستان سے امریکا جانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

0

**کراچی:** پاکستان سے امریکہ جانے والوں کے لیے خوشخبری ہے، امریکہ کے لیے براہِ راست پروازوں کی بحالی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ایوی ایشن اتھارٹیز کا پاکستان کے ایوی ایشن شعبے پر اعتماد مزید بڑھ گیا ہے۔ ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) کے مطابق برطانیہ کے بعد اب امریکہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر تیزی سے کام جاری ہے۔

اس سلسلے میں سعودی اور امریکی ایوی ایشن حکام کے دورے طے پا گئے ہیں۔ سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم اگست میں پاکستان کا دورہ کرے گی، جہاں وہ بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی کا جامع آڈٹ کرے گی۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (FAA) کا وفد ستمبر میں پاکستان پہنچے گا۔ اس اہم دورے کے پیشِ نظر سی اے اے کے انسپکٹرز کو تمام تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

دورے کے دوران امریکی حکام ڈی جی سی اے اے سے ملاقات کریں گے اور کراچی، اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس کا تفصیلی معائنہ کریں گے۔

ان اقدامات کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ پاکستان سے امریکہ کے لیے براہِ راست پروازوں کی بحالی کا عمل جلد شروع ہو جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.