امریکی صدرکا کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان
کینیڈا ایک ایسا ملک جس کے ساتھ تجارت کرنا انتہائی مشکل ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنےبیان میں کہا کینیڈا ایک ایسا ملک جس کے ساتھ تجارت کرنا انتہائی مشکل ہے،کینیڈا کا امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پرٹیکس لگانا براہ راست اور واضح حملہ ہے، کینیڈا یورپی یونین کی نقل کررہا ہے۔
مزید کہا اس سنگین ٹیکس کی بنیاد پر،ہم فوری طور پر کینیڈا سے تجارتی بات چیت ختم کر رہے ہیں،تجارتی معاملات کیلئے کتنا ٹیکس ٹیرف ادا کرنا ہوگا،کینیڈا کو 7 روز میں بتادیں گے۔
