
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) — نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) نے یکم سے 5 مئی کے دوران ملک بھر میں ممکنہ شدید موسمی صورتحال کے پیشِ نظر ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ کے چند اضلاع میں تیز ہوائیں، آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
🔸 بالائی پنجاب: راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش
🔸 جنوبی پنجاب: ملتان، ڈیرہ غازی خان میں آندھی اور گرد آلود طوفان
🔸 بلوچستان: قلات، کوئٹہ اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش
🔸 سندھ: سکھر، میرپور خاص، تھرپارکر میں تیز آندھی اور طوفانی ہواؤں کا امکان
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
عوام کو بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے والے علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ادارہ مسلسل صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے اور صوبائی و ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز سے قریبی رابطے میں ہے۔
🟢 سفر سے قبل موسم کی صورتحال جاننے کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے استفادہ کیجیے۔
