گلگت بلتستان: ٹریکٹر ٹرالی گہری کھائی جاگری، 4 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

0

 

گلگت بلتستان کے ضلع غنچ میں ایک ٹریکٹر ٹرالی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس ترجمان غلام محمد نے بتایا ہے کہ غنچ کے علاقے گلشن کبیر میں ایک تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے محنت کش ٹریکٹر ٹرالی پر سفر کر رہے تھے کہ اس دوران حادثہ پیش آیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ پا سکا اور ٹریکٹر ٹرالی تقریباً 150 سے 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 4 افراد جاں بحق اور 16 محنت کش زخمی ہوئے۔تاہم، غنچ ضلع کے ریسکیو 1122 میڈیا کوآرڈینیٹر ذوالفقار علی کے مطابق زخمیوں کی تعداد 12 تھی۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو قریب واقع ڈسپنسری میں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور بعد میں طبی عملے کی سفارش پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعہ کی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.