گمراہ کن مارکیٹنگ اور دوسری کمپنی کے ٹریڈ مارک اور پیکجینگ کی نقل کرنے پرکراچی نمکو کیخلاف جرمانہ کا فیصلہ برقرار

0

 

 

اسلام آباد ،کمپٹیشن ایپلٹ ٹریبونل نے میسرز کراچی نمکو کی جانب سے دائر کردہ اپیل خارج کرتے ہوئے کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے کراچی نمکو پر گمراہ کن مارکیٹنگ اور دوسری کمپنی کے ٹریڈ مارک اور پیکجینگ کی نقل کرنے پر 2 کروڑ روپے کے جرمانہ کو برقرار رکھا ہے۔

 

ایپلٹ ٹریبونل نے میسرز کراچی نمکو کی جانب سے عدم پیروی کے باعث اپیل خارج کر دی۔ واضح رہے کہ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ ٹریبونل نے کراچی نمکو کی جانب سے عدم پیروی پر کمپنی کی اپیل خارج کی ہے۔ تاہم درخواست گزار نے اپیل کی بحالی کے لیے درخواست دائر کرنے پر ٹریبونل نے اپیل بحال کر دی تھی۔ اپیل بحال ہونے پر، دوبارہ عدم پیروی پر ٹربیونل نے سخت نارضگی کا اظہار کرتے ہوئے کمپنی کو تاخیری حربوں استعمال کرنے سے تابیر کرتے ہوئے کراچی نمکو کی اپیل خارج کردی اور کمپنی پر عائد دو کروڑ روپے کا جرمانہ برقرار رکھا۔

 

میسرز نمکو کارنر کی شکایت پر جس میں حریف کمپنیاں میسرز کراچی نمکو پر کمپنی کے ٹریڈ مارک، پیکیجنگ اور مجموعی ڈیزائن کی نقل کرنے کی شکایت درج کرائی تھی۔ اس حوالے سے کمپٹیشن کمیشن نے معاملے کی انکوائری کے بعد کراچی نمکو کو دھوکا دہی پر مبنی مارکیٹنگ کے طریقوں دیگرکمپنیوں کے برانڈنگ کی نقل کرکے صارفین کو گمراہ کرنے میں ملوث پایا۔

 

کمپٹیشن کمیشن نے کراچی نمکو پر 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا اور اسے نقل شدہ برانڈنگ کا استعمال ترک کرنے اور تعمیل کی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 

بعدازاں، میسرز کراچی نمکو نے کمیشن کے آرڈر کے خلاف اپیل دائر کی تھی جسے کہ اب ایپلٹ ٹریبونل نے خارج کردیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.