
جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے بعد ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے، بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا۔فورسز نے کامیاب آپریشن کرکے 190 مسافروں کو بازیاب کروالیا ہے، کلیئرنس آپریشن میں انتہائی احتیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا اور جانیں بچائی گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے شہید مسافروں کی تعداد کا تعین کیا جارہا ہے، موقع پر موجود تمام دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جعفر ایکسپریس میں یرغمالی مسافروں کیساتھ خودکش بمبار بیٹھے ہونے کا انکشاف ہوا، سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ خود کش بمبار معصوم لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔