sui northern 1

پی ٹی آئی کی آدھی سے زیادہ قیادت کمپرومائزڈ ہے، خواجہ آصف کا دعویٰ

0
Social Wallet protection 2

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے ان کی مخالفت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کی کوئی بات کسی بھی فورم پر زیر بحث نہیں آئی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تجویز موجود ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پارٹیوں پر پابندی لگنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیونکہ نئی پارٹی کسی اور نام سے لانچ ہو جاتی ہے۔

sui northern 2

انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سال سے پی ٹی آئی قیادت یہ کہتے رہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے علاوہ وہ کسی سیاسی قوت کے ساتھ بات نہیں کریں گے، لیکن اگر وہ پہلے ہی مذاکرات کا آغاز کر لیتے تو بہتر ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پی ٹی آئی کو ڈی چوک لے کر آئے، وہ ان کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ جو کچھ ہوا، وہ غلط تھا۔ بشریٰ بی بی کی سیاسی ساکھ پر سوالات پی ٹی آئی کے اندر سے ہی اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ماحول میں مذاکرات کی گنجائش باقی نہیں رہی، کیونکہ پارٹی کے بعض لوگوں کے رویے اور سوچ میں شدت موجود ہے، جبکہ کچھ اعتدال پسند بھی ہیں۔

انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آدھی سے زیادہ قیادت کمپرومائزڈ ہے اور علی امین گنڈا پور بھی اسی زمرے میں آتے ہیں۔ خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ پہلی مرتبہ عوامی ہجوم دیکھنے پر کسی کا بھی رویہ بدل سکتا ہے، اور یہی کچھ پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.