بریکنگ نیوزپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی احتجاج میں دہشتگردی کا خطرہ، الرٹ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد: نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران دہشتگردی کا الرٹ جاری کر دیا۔

نیکٹا کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے دوران دہشتگردی کا خطرہ ہے۔ فتنہ الخوارج پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران دہشتگردی کرسکتے ہیں۔

جاری کردہ الرٹ کے مطابق فتنہ الخوارج سے منسلک کئی دہشتگرد پاک افغان سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں۔ 19 اور 20 نومبر کی درمیانی رات دہشتگردوں کی پاک افغان سرحد پار کرنے کی اطلاعات ہیں۔

نیکٹا کے مطابق فتنہ الخوارج کے پاکستان میں داخل ہونے والے دہشتگردوں کی مختلف شہروں میں موجودگی کی اطلاعات ہیں۔ جو بڑے شہروں میں دہشتگردی کی کارروائیاں کرسکتے ہیں۔نیکٹا نے صوبائی حکومتوں کو سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button