sui northern 1

آئینی ترمیم کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی، کس وقت ہو گا؟جانیں

0
Social Wallet protection 2

 

sui northern 2

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئینی ترمیم کے معاملے پر وفاقی کابینہ کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کئی گھنٹے التوا کا شکار ہونے کے بعد 12 گھنٹے بعد شروع ہوا اور اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کل دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردیا جبکہ وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی کل تک موخر کردیا گیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہونا تھا لیکن بعد ازاں یہ تاخیر کا شکار ہو گیا اور اب یہ چار گھنٹے بعد رات 8 بجے موخر کردیا لیکن 8 بجے بھی اجلاس شروع نہ نہ ہو سکا۔

رات 11 بجے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا لیکن چند منٹ تک جاری رہنے والے اجلاس کو اسپیکر قومی اسمبلی نے کل دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا سہ پہر تین بجے ہونے والا اجلاس بھی تاحال شروع نہ ہو سکا۔کابینہ کا اجلاس دن 11 بجے طلب کیا گیا تھا لیکن پھر اسے تین بجے تک موخر کردیا گیا تھا لیکن یہ شام پانچ بجے تک شروع نہ ہو سکا۔بعدازاں وفاقی کابینہ کا اجلاس کل تک موخر کر دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.