کراچی کی مقامی عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا۔اس کے علاوہ عدالت نے ملزمہ کے شوہر دانش اقبال کی عبوری ضمانت کی بھی توثیق کردی۔
عدالت نے دانش اقبال کی ضمانت 50 ہزار میں منظور کی۔واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے ضمانت کا فیصلہ ملزمہ نتاشہ دانش اور جاں بحق ہونے والے دو افراد کے لواحقین کے درمیان معاہدہ ہونے کی خبروں کے بعد سامنے آیا ہے۔