گلگت بلتستان میں رنگارنگ جشن پاکستان پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد
گلگت (نیوز ڈیسک)شمالی علاقہ جات کے پرفضاء مقام گلگت میں پولو کا سب سے بڑا ایونٹ منعقد ہونے جا رہا ہے۔”جشن پاکستان پولو ٹورنامنٹ“ کا آغاز فورس کمانڈر نادرن ایریا کے زیر اہتمام کل سے وہاب شہید پولو گراؤنڈ گلگت میں ہو رہا ہے۔
ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 15 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ پہلی بار چترال کی ٹیمیں بھی شریک ہونگی۔اس سے قبل گلگت بلتستان کی ٹیمیں بلند ترین میدان شندور میں مدمقابل ہوتی تھیں۔
دس روزہ جشن پاکستان پولو ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیمیں فتح کا خواب لیکر میدان میں اتریں گی۔ٹورنامنٹ کےدوران شائقین پولو کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
جشن پاکستان پولو ٹورنامنٹ کے تمام میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جائیں گے۔صدر گلگت بلتستان پولو ایسوسی ایشن کاشف ضیاء کا کہنا ہے کہ ”میں پولو کے تمام شائقین کو جشن پاکستان پولو ٹورنامنٹ میں خوش آمدید کہتا ہوں“گلگت بلتستان کے عوام میں اس ٹورنامنٹ کے حوالے سے بہت جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
خطے میں سٹریٹجک استحکام کیلئے ہماری مسلح افواج کا کردار کلیدی ہے: وزیر اعظم