پاکستانتازہ ترین

عدالت نےعمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی

 

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے سماعت کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل نے جج کو کہا کہ آپ کو عمرہ مبارک ہو، آج انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 4 درخواست ضمانتوں پر سماعت ہے۔خالد یوسف چوہدری نے استدعا کی کہ ان کے مؤکلوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے اور ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آئندہ کے لیے رکھ لی جائے۔

دوران سماعت عمران خان کی ویڈیولنک پیشی نہ کرانے پر جیل حکام کا جواب جمع نہ کرایا جاسکا۔بعد ازاں عدالت نے جیل حکام سے ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر دوبارہ رپورٹ طلب کر تے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔عدالت نے عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button