تیزاب گردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے پنجاب ایسڈ کنٹرول بل پنجاب اسمبلی میں جمع

0

 

 

لاہور(نیوز ڈیسک) چئیر پرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی ، حنا بٹ نے بل پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیا۔چئیر پرسن حنا بٹ نے بل ڈی جی پارلیمنٹری افیئرز اینڈ ریسرچ ،خالد محمود کو جمع کروایا۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ یہ بل اینشیٹو فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تعاون سے بنایا گیا ہے ۔ بل کا مقصد تیزاب گردی کے سدباب کیلئے تیزاب کی خریدوفروخت کو منظم کرنا ہے۔ اس بل کی تیاری چئیر پرسن پی ڈبلیو پی اے کی باضابطہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ہم ملکر خواتین کےلئے ایک محفوظ معاشرہ بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

منظوری کے بعد بل فوری طور پر پورے پنجاب میں نافذ العمل ہوگا۔بل کے تحت تیزاب کے کسی بھی بیوپاری کو لائسسنگ اتھارٹی سے اجازت نامہ لینا ہوگا۔ بل کے تحت متعلقہ ضلع کا ڈی سی لائسنسگ اتھارٹی ہوگا۔ لائسنسگ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامہ کی معیاد دو سال ہوگی ۔ مقررہ مدت پوری ہونے کے بعد لائسنس کی تجدید کروانا ہوگی۔ کسی بھی قانونی خلاف ورزی کی صورت میں مجاز اتھارٹی لائسنس کو منسوخ کرسکتی ہے۔

اس قانون کے نفاذ کے 120 دن کے اندر لائسنس نہ لینے والوں کو بھاری جرمانہ اور سزا ہوگی۔بل کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد پر تیزاب کی خریدوفروخت پر پابندی ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.