پاکستانتازہ ترین

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی ،جعلی اے ایس آئی گرفتار

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی بڑی کاروائی ،ایف آئی اے کا جعلی اے ایس آئی گرفتار کر لیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایات پر سائبر کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں چھاپہ مار کاروائی میں آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔

ملزم نجی یونیورسٹی میں بطور سکیورٹی گارڈ ڈیوٹی کر رہا تھااورخود کو امریکی شہری ظاہر کر کے طالبات کو اپنے جال میں پھنساتا تھا۔

ملزم خود کو ایف آئی اے کا اہلکار ظاہر کر کے یونیورسٹی کی طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا۔ملزم کی شناخت محمد جابر کے نام سے ہوئیاور اسےجناح گارڈن اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم طالبات کو قابل اعتراض مواد کی آڑ میں بلیک میل کرنے میں ملوث ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔ملزم گزشتہ کئی ماہ سے طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کر رہا تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button