sui northern 1

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 2 دہائیوں میں بڑا آپریشن کر دیا

0
Social Wallet protection 2

تل ابیب(نیوزڈیسک)اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 2 دہائیوں میں بڑا آپریشن کر دیا۔

sui northern 2

فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کے آپریشن میں جنین، تلکرم اور طوباس میں 12 فلسطینی شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے مغربی کنارے میں کارروائی کے دوران بچوں سمیت 20 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ کے اندر یہودی عبادت گاہ بنانے کا اعلان

عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں ایک گھر پر اسرائیلی بمباری سے ایک فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔دوسری جانب غزہ جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کا ایک اور دور قطر میں جاری ہے۔اس سے پہلے قاہرہ میں ہونے والا مذاکرات کا دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.