پاکستان

لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی

راولپنڈی(نیوزڈیسک)وادی تیراہ میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کو ان کے آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ عزیر محمود شہید کی نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:چار دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے بعد لیفٹیننٹ عزیر شہید ہوگئے

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ وادی تیراہ میں 9 اگست کو خوارجیوں سے مقابلے میں زخمی ہونے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک گزشہ روز شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button