پولیس نے بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو حراست میں لے لیا: ذرائع

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو حراست میں لے لیا ۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ پر چھاپا مارا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر اور پارٹی ترجمان رؤف حسن کو حراست میں لے لیا گیا، فی الحال گرفتاری کی تفصیلی وجوہات سامنے نہیں لائی جا سکیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے بیرسٹر گوہر علی کو باقاعدہ گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ سے کمپیوٹر اور سامان بھی اٹھا لیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.