sui northern 1

پٹیٹوسٹارچ پلانٹ لگانے کے لئےچین اور پاکستان کے درمیان ایم اویوسائن

0
Social Wallet protection 2

بیجنگ(نیوزڈیسک)پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے چین کے ادارے ہینن روژو آئیڈیل سٹارچ اور کے اے ایس بی کارپوریشن آف پاکستان نے پاکستان میں جدید ترین پٹیٹو سٹارچ پلانٹ لگانے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں ۔

sui northern 2

چین میں پاکستانی سفارتخانے کے تجارتی اور سرمایہ کاری قونصلر غلام قادر نے کہا کہ اس سٹریٹجک شراکت داری کا مقصد خطے میں دستیاب آلو کے وافر وسائل سے فائدہ اٹھانا اور اس ورسٹائل زرعی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے چین کے نتیجہ خیز دورے کے بعد کاروبار ی تعاون بڑھ رہا ہے۔

یہ مفاہمتی یادداشت چینی شراکت داروں کی مہارت اور تکنیکی صلاحیت کو بروئے کار لائے گی جس سے اعلیٰ معیار کے پٹیٹو سٹارچ کی موثر اور پائیدار پیداوار کو یقینی بنایا جائے گا۔ چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این) کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے سے نہ صرف پاکستان کے زرعی شعبے کو تقویت ملے گی بلکہ خطے کی مجموعی اقتصادی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔ یہ ایم او یو فریقین کے لیے تعاون کا ایک نیا طریقہ کار فراہم کرے گا جس سے علم کے تبادلے، ٹیکنالوجی کی منتقلی، صلاحیت کی تعمیر، پراجیکٹ مینجمنٹ اور زراعت و پراسس شدہ مصنوعات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

دونوں فریق زراعت اور پراسیسڈ مصنوعات کے شعبوں میں سالوں کے تجربے کو مکمل طور پر بروئے کار لائیں گے۔ہینن روژو آئیڈیل سٹارچ اور کے اے ایس بی کارپوریشن آف پاکستان ، چین اور پاکستان کے درمیان آلو کی ڈیپ پراسیسنگ پراجیکٹ کو کامیاب منصوبہ بنانے کے لئے مل کر کام کریں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.