Gas Leakage Web ad 1

مریم نواز کے اقدامات سے مہنگائی مسلسل کم ہو رہی ہے،عظمیٰ بخاری

0

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہیے کہ مریم نواز کے اقدامات کی وجہ سے مہنگائی مسلسل کم ہو رہی ہے جس سے پی ٹی آئی پریشان ہے، مہنگائی آئندہ بھی نہ بڑھے اس کےلئے ڈپٹی کمشنر کو گیارہ نکاتی ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے اسی کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنرز کی ترقی و تعیناتیاں ہوں گی۔

Gas Leakage Web ad 2

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پانچ ماہ میں مہنگائی 37 فیصد سے 11 فیصد آگئی ہے،بلوم برگ،ورلڈ بینک اور ایشئین ڈویلپمنٹ بینک کی حالیہ رپورٹس مسلم لیگ ن کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بلوم برگ نے کہا حیرانکن طور پر پورے ایشیاء میں پاکستان واحد ملک جہاں 5 ماہ میں مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی۔ورلڈ بینک اور ایشئین ڈویلپمنٹ بینک نے بھی حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہا ہے۔،بلوم برگ کے مطابق 9 سال بعد پہلی بار آٹا،گھی،سبزیوں اور پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ یہ سب اللہ تعالیٰ کی مدد اور میاں نوازشریف کی لیڈرشپ کوالٹی سے ممکن ہوا،شہبازشریف اور مریم نواز کی مسلسل محنت رنگ لائی ہے۔،شہبازشریف اور مریم نواز ملک کو دوبارہ ٹریک پر لانے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ ہماری لیڈرشپ کا ایجنڈا معیشت کی بحالی،بیروزگاری اور مہنگائی خاتمہ اور سرمایہ کاری لانا ہےجبکہ انتشاری ٹولے کا ایجنڈا ملک میں افراتفری پھیلانا اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنا ہے۔،جس نے کسی کو این آر او نہیں دینا تھا وہ خود این آر او کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹا رہا ہے۔،انتشاری ٹولے کے سرغنہ کا مشن خود کو اور اپنی بیوی کو جیل سے نکالنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انکی پاکستان مخالف مہم کا ایجنڈا صرف "این آر او”ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.