ہرپن داس ماڈل ویلیج میں پلاٹس کےلیے زمین کو ہموار کرنے کے لیے کنٹریکٹ ایوارڈ

0

چلاس(نیوزڈیسک)واپڈا، دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ نے ہرپن داس ماڈل ویلیج میں پلاٹس کےلیے زمین کو ہموار کرنے کے لیے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا ہے۔

کٹریکٹ ایوارڈ ہونے کے بعد کنٹریکٹر نے ہرپن داس ماڈل ویلیج میں پلاٹس کےلیے زمین کو ہموار کرنے کے لیے تعمیراتی سرگرمیاں شروع کردیں ہیں۔ ماڈل ویلیج میں زمین کو ہموار کرنے کے لیے مشینری سائٹ پر پہنچا دی گئی ہے اورکیمپ بھی قائم کیا جارہا ہے، کنٹریکٹ کے مطابق ہرپن داس ماڈل ویلیج میں پلاٹس کےلیے زمین کو ہموار کی جائیگی۔ اس کنٹریکٹ میں ماڈل ویلیج کو مکمل طور پر آپریشنل کرنے کے لیے پانی کی سپلائی، سیوریج اور سٹرکوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔

چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے ہرپن داس ماڈل ویلیج میں زمین کو ہموار کرنے سمیت دیگر کاموں کو جلد اور ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، واضح رہے کہ ہرپن داس ماڈل ویلیج میں اسکولز، اسپتال، مارکیٹس ،مساجد ،ڈاک خانہ اور پانی کی سپلائی سمیت دیگر کام پہلے ہی مکمل کیے جاچکے ہیں۔

پلاٹس کےلیے زمین کو ہموار کرنے اور دیگر کام مکمل ہونے کے بعد باضابطہ طور پر پلاٹس متاثرین کے حوالے کیے جائیں گے۔ پلاٹس کےلیے زمین کو ہموار کرنے اور دیگر کام شروع کرانے پرعلاقے کے عمائدین نے چئیرمین واپڈاانجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ)، چیف ایگزیکٹو آفیسردیامربھاشا ڈیوپلمنٹ کمپنی انجینئرعامربشیر چودھری، جنرل مینجر/پراجیکٹ ڈائریکٹرانجینئر نزاکت حسین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.