لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات،قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی یوم تکبیر پر پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہرا اور یاد گار دن ہے۔
انہوں نے کہاکہ 28 مئی 1998 کو میاں نواز شریف کی قیادت میں پوری قوم نے بتادیا تھا کہ ہم غلام نہیں ہیں۔28 مئی 1998 کو میاں نواز شریف نے نا صرف قوم بلکہ اُمت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کیا۔
انہوں نے کہاکہ ملک کی سرحدوں اور فضاوں کو ناقابل تسخیر بنانے پر عسکری قیادت، سائنس دانوں، انجینئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔یوم تکبیر پاکستانی قوم نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے اعزاز کا دن ہے۔میاں نواز شریف نے عالمی دباؤ اور ہر قسم کے آفر کو مسترد کرتے ہوئے ایٹمی دھماکوں کا جرات مندانہ فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہمیشہ قومی مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتی ہے۔ ہم دفاع، یکجہتی اور قومی مفادات کیلئے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ہم 9 مئی والے نہیں بلکہ 28 مئی والے ہیں۔،قوم سمجھ چکی ہے کہ کون پاکستان کو بنا رہا ہے اور کون بگاڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف نے پاکستانی قوم کو سر اُٹھا کر جینا سکھایا ہے۔دفاعی صلاحیت کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) معاشی طور پر بھی پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے میں دن رات مصروف ہے۔