کھیل

انٹر کلب نیشنل لیگ(فٹی) کا شاندار آغاز

اسلام آباد روز، اسلام آباد بلیوز ل،بوم بوم صوابی اور بوم بوم نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلین فٹبال(فٹی) انٹر کلب نیشنل لیگ کا آغاز، آٹھ ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے۔نامساعد حالات اور حکومتی سرپرستی کی عدم موجودگی کے باوجود ایشیا کپ جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔

سردار طارق ۔صدر اے ایف ایل پاکستان ۔آسٹریلین فٹبال(فٹی) انٹر کلب نیشنل لیگ کا آغاز گزشتہ دن سی ڈے اے فٹبال گراونڈ میں ہوا، صدر اے ایف ایل پاکستان سردار طارق محمود نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔اے ایف ایل پاکستان کے زیر انتظام جاری اس ٹورنامنٹ میں کلب لیول کی آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، لیگ میچز اسلام آباد کے علاوہ صوابی، گوجرانوالہ، ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ لیگ کا فائنل اسلام آباد میں کھیلا جائے گا،لیگ کے پہلے دن کھیلے جانے والے میچز کے دوران اسلام آباد رووز،اسلام آابد بلیوز، بوم بوم صوابی اور بوم بوم نے اپنے میچز جیتے۔

صدر آسٹریلین فٹبال(فٹی) پاکستان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس ٹوربامنٹ کا بنیادی مقصد سنگا پور میں ہونے والے ورلڈ کپ کے قومی سطح پر ایک بہترین ٹیم کی تشکیل ہے،امید ہے کہ لیگ کے دوران لیگ میں شریک ٹیموں سے بہترین ٹیلینٹ کو آگے لایا جائے گا اور ایسی ٹیم منتخب کی جائے گی جو انٹر نیشنل مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کرے گی۔

پاکستان آسٹریلین فٹبال (فٹی) کے جنرل سیکرٹری چوہدری ذلفقار علی کا کہنا تھا پاکستان میں اسٹریلین فٹی میں دن بدن مقبولیت اور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، پاکستانی نوجوانوں نے ہر کھیل میں یہ ثابت کیا ہے کہ ان میں ٹیلینٹ کی کمی نہیں اور اے ایف ایل پاکستان کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کو یکجا کر کے پاکستان لیول پہ ایک یونٹ اور ٹیم کے طور سامنے لا رہی ہے ۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ لیگ کے میچز سے قومی سطح کی ٹیم تشکیل دے جائے گی جو پاکستان کا نام روشن کرے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button