سکھر ،تھانہ اے سیکشن کی حدود میں پرچی جواءکا کاروبار پر عروج پر

0

سکھر( نمائندہ خصوصی)سکھر میں معاشرتی و سماجی برائیوں کا خاتمہ نہ ہو سکا ،تھانہ اے سیکشن کی حدود میں پرچی جواءکا کاروبارعروج پر ،پولیس کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ۔

رشوت کے عوض پرچی ڈیلرز مافیا سرگرم ، شہری حلقوں میں تشویش کی لہر، ایس ایس پی سکھر سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، سکھر میں معاشرتی و سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے سرگرم سکھر پولیس کی کارکردگی ایک بار پھر سوالیہ نشان بنتی جا رہی ہے ۔

سکھر پولیس کی ناقص اور غیر موئثر پالیسی کے تحت سکھر کے مختلف تھانوں کیساتھ سرفہرست تھانہ اے سیکشن کی حدود تانگہ اسٹینڈ ، ڈھک روڈ ، شمس آباد ، نیو گوٹھ و دیگر علاقوں میں پرچی ڈیلرز مافیا کی جانب سے پولیس کو بھاری رشوت کے عیوض پرچی جواءکا کاروبار کھلے عام جاری ہے تو دوسری جانب تھانہ اے سیکشن کی حدود میں قائم وائن شاپ بھی رات دیر گئے اپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں ، تھانہ اے سیکشن پر نئے تعینات ایس ایچ او نے چارج سنبھالنے کے بعد وائن شا پ ،آکڑا پرچی ، جواء، منشیات فروش، مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والی مافیا کے کارندوںریٹ فکس کر لئے ہیں اور رشوت کا بازار گرم ہونے اور منتھلی میں اضافے کے عیوض کاروبارعروج پر پہنچ گیا ہے۔

سکھر کے شہری حلقوں سمیت مذہبی جماعتوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس ا?ف پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلیٰ سندھ ، وزیر داخلہ سندھ و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر نوجوان نسل کو معاشرتی و سماجی برائیوں سے بچانے کیلئے موئثر حکمت عملی بنا کر ملوث پرچی جواءمافیا کے خلاف قانونی کاروائی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.