فوجی فرٹیلائزر کے تعاون سے تعمیر ہونیوالی سکول بلڈنگ کا افتتاح

0

میرپور ماتھیلو (تنویر احمد سومرو ) فوجی فرٹیلائزر کمپنی میرپور ماتھیلو کے ریزیڈنٹ مینیجر برگیڈیئر ( ریٹائرڈ ) محمد سلیم چیمہ کا کرنل شکیل احمد چٹھا ، کرنل شجاعت منہاس ، پی آر او ایف ایف سی امان اللہ شر اور احمد علی سومرو کے ہمراہ ، ایف ایف سی کے تعاون سے مختلف دیہی علاقوں کی تعمیر ہونے والی نئی اسکول کی بلڈنگ کا افتتاح ، اسکول انتظامیہ و علاقہ مکینوں نے تعلیم کے حوالے سے برگیڈیئر محمد سلیم چیمہ کی کاوشوں کو سراہا۔

ہمارا عزم ہے ضلع گھوٹکی میں زیادہ سے زیادہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں اور بچیوں کی تعلیم پر توجہ دیں کیونکہ ایک تعلیم یافتہ مان ہی ایک پڑھے لکھے معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے ریزیڈنٹ مینیجر برگیڈیئر محمد سلیم چیمہ کی صحافیوں سے گفتگو ، تفصیلات کے مطابق ضلع گھوٹکی کے صنعتی ادارے فوجی فرٹیلائزرز کمپنی کے ریزیڈنٹ مینیجر برگیڈیئر محمد سلیم چیمہ ،نے کرنل شکیل احمد چٹھا ، کرنل شجاعت منہاس ، پی آر او ایف ایف سی امان اللہ شر اور احمد علی سومرو کے ہمراہ ایف ایف سی انتظامیہ کے تعاون سے گاؤں صدیق کلوڑ ، گاؤں سومار ملک ، و دیگر علاقوں میں تعمیر ہونے والی اسکولوں کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کیا ، اس موقع پر اسکول انتظامیہ ، اساتذہ ، و علاقہ مکینوں کی جانب سے ایف ایف سی انتظامیہ کے ریزیڈنٹ مینیجر برگیڈیئر محمد سلیم کی کاوشوں کو سراہا گیا ، اور برگیڈیئر محمد سلیم چیمہ کا شاندار استقبال کر کے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے برگیڈیئر محمد سلیم چیمہ کا کہنا تھا کہ ، ہمارہ عزم ہے کہ ڈسٹرکٹ گھوٹکی کی عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں اور خصوصی طور بچیوں کی تعلیم پر توجہ دیں کیونکہ ایک تعلیم یافتہ مان ہی ایک پڑہے لکہے معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے اس کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران مختلف اسکولوں میں فرنیچر ، نئیں بلڈنگز ، بچیوں کی شادیوں میں جہیز کا سامان معذور افراد میں وہیل چیئرز ، اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے 157 گھروں کی تعمیرات مکمل کروا کر چابیاں مکان مالکان کے حوالے کر چکے ہیں مزید عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہماری کاوشیں جاری ہیں،

Leave A Reply

Your email address will not be published.