ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے خانپور مہراسکول کو فرنیچر فراہم کردیا
میرپور ماتھیلو (تنویر احمد سومرو ) صوبائی وزیر سردار محمد بخش خان مہر نے اسکول میں فرنیچر کی کمی کا نوٹس ، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے خانپور مہر کے قریب اسکول پہنچ کر فرنیچر فراہم کردیا۔
مزید اسکولوں کا سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان. تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے اینٹی کرپشن، زراعت اور کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے گورنمنٹ علی نواز خان مہر بوائز پرائمری اسکول میں فرنیچر کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے اسکول کو فرنیچر فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ڈاکٹر سید محمد علی نے خانپور مہر کے قریب مذکورہ اسکول پہنچ کر انتظامیہ کو فرنیچر فراہم کردیا ہے.
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر سردار محمد بخش خان مہر کی خصوصی ہدایات پر اسکول کو فرنیچر فراہم کردیا ہے، ایسے اسکولوں کی نشاندھی کرکے سہولتیں فراہم کریں گے جہاں پر بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں تاہم سہولتوں کی کمی ہے. انہوں نے کہا حکومت سندھ کوشش کر رہی ہے کہ اسکولوں کی حالت بہتر ہو تاکہ یہاں کے طلبہ بغیر کسی مشکل کے تعلیم حاصل کر سکیں کیوں کہ ہم سب کا اجتماعی مقصد تعلیم کی بہتری ہے