راولپنڈی میں ہفتہ وار طویل لوڈشیڈنگ سے عوام کا براحال

0

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)حسب روایت راولپنڈی کے بیشتر علاقوں میں ہفتے میں دو بار والی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

سیٹلائٹ ٹاون بی بلاک،اصغرمال سکیم، محلہ مسلم ہائی سکول، محلہ جوہرآباد سمیت درجنوں دیگر علاقوں میں بجلی غائب ہے۔

شہریوں نے بتایاکہ ان علاقوں میں ایک ہفتے میں دو بار صبح 8بجے سے شام 3بجے تک بجلی غائب ہو جاتی ہے۔

ہفتے میں دو بار مسلسل 7 گھنٹے لوڈشیڈنگ نے اہل علاقہ کا شدید گرمی میں بھرکس نکال دیا۔

بچے،بوڑھے،مرد و خواتین سب گرمی سے نڈھال و بے حال ہیں۔

شہریوں کے مطابق گھریلو صارفین و ہنرمند اور تاجر پیشہ افراد ہاتھ پر ہاتھ دھرے دن بھر بے روزگارپھرتے ہیں۔

شہریوں نے کہاکہ واپڈا کے متعلقہ افسران کہتے ہیں تعمیراتی کاموں کی وجہ سے پرمٹ کے تحت بجلی کی بندش ہوتی ہے۔

واپڈا کا یہ نعرہ سن سن کر بڑھاپے میں داخل ہوگئے تعمیراتی کام ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔

گرمی کی شدت اور بجلی کی ہفتے میں دو بار طویل بندش نے اہل علاقہ پر ایک عذاب مسلط کیا ہوا ہے۔

حکومتی دلفریب نعرہ باہر شدید گرمی ہے گھروں میں رہو ورنہ بیماری کا خطرہ ہے۔

شہریوں نے بتایاکہ وزیر اعظم شہباز شریف آپ کا حکم سر آنکھوں پر ہم بغیر بجلی کے گھروں میں بہت انجوائے کررہے ہیں۔

بجلی آئے نہ آئے بھاری بل تو آتے ہیں ان کو دیکھ کر طبعیت بھی ٹھیک ہو جاتی ہے۔

شہریوں نے بتایاکہ وعدوں کے برعکس ایسی سہولتیں فراہم کرکے آپ عوام کا بہت اچھا مسیحا بن چکے ہیں۔

شہری ایک مدت سے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

کون ہے جو اس عوام کی نگاہوں اور گھروں میں چراغ جلائے گا۔

وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں وہ اقتدار کی جنگ چھوڑ کر اب عوام کے مسائل حل کرنے جنگ لڑیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.