ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں روٹی اور نان کے دو الگ ،الگ ریٹ مقرر

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد کے شہری علاقوں میں روٹی 18 اور نان 22 روپے جبکہ دیہی علاقوں میں روٹی 16 اور نان 20 روپے میں فروخت ہوگا، ضلع انتظامیہ کے نمائندے نے نئی قیمتوں سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں روٹی اور نان کی نئی متفقہ قیمتوں کے تعین کے بعد دائر درخواست واپس لے لی گئی۔ ضلعی انتظامیہ اور سرکاری وکیل نے نئی قیمتوں سے عدالت کو آگاہ کردیا۔

اسلام آباد کے شہری علاقوں میں روٹی کی قیمت 18 اور نان کی قیمت 22 روپے جبکہ دیہی علاقوں میں تنوروں پر روٹی 16 اور نان 20 روپے میں ملے گا۔

وکیل نانبائی ایسوسی ایشن نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر ہمارے ضلعی انتظامیہ سے مذاکرت ہوئے، مذاکرات میں نان روٹی کی نئی قیمتوں پر اتفاق ہوگیا ہے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ نئی متفقہ قیمتوں کا تعین ہونا خوش آئند ہے۔

عدالت نے نان بائی ایسوسی ایشن کے تمام گرفتار افراد کو فوری رہا کرنے اور نان بائی ایسوسی ایشن کے سیل کیے گئے تندور بھی ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے متفقہ قیمتوں کے تعین کے بعد درخواست واپس لیے جانے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button