ہمارے ہیلتھ کیئر ورکرز کو ہر بیماری اور علاج بارے آگاہی ہونی چاہئے،خواجہ سلمان رفیق

0

لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی مقامی ہوٹل میں ڈی ایچ اوز اور ڈی ڈی ایس آرز کے تربیتی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔

اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر الیاس گوندل، ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر یداللہ، یوکے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی سے ڈاکٹر ذیشان، عالمی ادارہ صحت سے ڈاکٹر احمد شفیق، ڈاکٹر سرتاج، ڈاکٹر جنید، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سے ڈاکٹر سلمان، ڈاکٹر سعید اختر اور تمام اضلاع سے ڈی ایچ اوز اور ڈی ڈی ایس آرز نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے تربیتی سیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تربیتی سیشن میں تمام مہمانوں اور ڈی ایچ اوز کو خوش آمدید کہتے ہیں۔آج انتہائی اہم موضوع پر تربیتی سیشن کے انعقاد پر انتظامیہ کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کی معیشت کو بہت بری طرح متاثر کیا تھا۔

خطرناک بیماریوں سے عوام کو بچانے کیلئے ہمارے ڈاکٹرزکی تربیت بہت ضروری ہے۔

ہمارے ہیلتھ کیئر ورکرز کو ہر بیماری اور علاج بارے آگاہی ہونی چاہئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں نظام صحت کی بہتری کیلئے محنت کر رہے ہیں۔

آج کے تربیتی سیشن میں آنے پر یوکے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کے نمائندگان و دیگر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

خدمت انسانیت سے دنیا و آخرت سنواری جا سکتی ہے۔

انسان اپنی محنت اور نیک نیتی سے سب کچھ حاصل کر سکتا ہے۔

2011 میں شہباز شریف کی قیادت میں پوری دنیا کو ڈینگی پر قابو پا کر دیکھایا تھا۔

انہوں نے کہاکہ آج آئے ڈاکٹرز کے اندر لیڈرشپ کی خوبیاں ہونی چاہئیں۔

ہم نے الحمدللہ ایم ایس حضرات کی تعیناتی سو فیصد میرٹ پر کی ہے۔

ماضی میں بدقسمتی کے ساتھ ایم ایس لگانے کے پیسے لئے جاتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں ہمیشہ رزلٹ اریئنٹڈ ہونا چاہئے۔

اللہ تعالیٰ کے کرم سے وفاق اور پنجاب عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیرنے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت کے نظام کو مل جل کر ٹھیک کریں گے،

ڈاکٹرز مسیحا ہیں انسانیت کی خدمت کرکے لاکھوں مریضوں کی دعائیں لیکر دنیا اور آخرت سنوار رہیں ہیں، ۔

ڈاکٹرز کی ٹریننگ سے ان میں لیڈرشپ کوالٹی پیدا کی جارہی ہیں۔

ڈونرز ہماری تربیت کرکے ہماری ٹیکنکل، پشہ ورانہ کپیسٹی بڑھا رہے ہیں۔

برٹش ہائی کمیشن، ڈبلیو ایچ او دیگر پارٹنرز کی تکینکی معاونت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ہمیں انسانیت کی خدمت کے لئے اپنا مزاج بدلنا ہوگا،

Leave A Reply

Your email address will not be published.