ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

ملتان،گھر سے 450 شراب کی بوتلیں برآمد، ملزمہ نے ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں کو پکڑوا دیا

ملتان(نمائندہ خصوصی)ملتان پولیس نے شراب فروشی میں ملوث ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق نیو ملتان کے علاقے میں 1 مکان سے 450 شراب کی بوتلیں پکڑی گئیں۔

مکان سے شراب فروخت کرنے والی خاتون خدیجہ کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ملزمہ نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اس نے یہ شراب ایس ایچ او تھانہ ممتاز آباد رانا اصف سے 7 لاکھ روپے میں خریدی ہے۔

ملزمہ کے بیان پر ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button