sui northern 1

اسلام آباد میں فلسطینیوں کے حق میں مارچ نکالنے پر شرکاء کیخلاف مقدمہ درج

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد میں فلسطینیوں کےحق میں مارچ نکالنے پر شرکاء کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں رہنما جماعت اسلامی و سابق سینیٹر مشتاق احمد، کاشف چوہدری، نصراللّٰہ رندھاوا کو نامزد کیا گیا ہے۔

sui northern 2

ناظم اعلیٰ اسلامی جمیعت طلبا حسن بلال، حماد طلحہ سمیت دیگر طلبا کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقدمے میں نامزد افراد نے تقریباً 500 لوگوں کے ہمراہ جلوس نکالا، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، شرکاء کو منتشر ہونے کا کہا گیا۔

 جلوس کے شرکاء نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی، شرکاء نے ہاتھا پائی کی اور ڈنڈوں سے پولیس پر حملہ کیا، شرکاء نے سہروردی روڈ پر دھرنا دیا اور عوام کیلئے مشکل پیدا کی، شرکاء نے ریاست مخالف تقاریر کیں اور دھمکیاں دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.