بیجنگ(نیوز ڈیسک)چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ
سربراہ پاک بحریہ کی چین کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل ہو ژونگ منگ سے ملاقات میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
نیول چیف نے میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے ذریعے علاقائی میری ٹائم امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا۔
کمانڈر پیپلز لبریشن آرمی نیوی نے خطے میں مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا اور مضبوط دوطرفہ بحری تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
نیول چیف کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین بالعموم اور مسلح افواج کے درمیان بالخصوص دفاعی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔