غذرمیں ارٹیزم کے حوالے سے کیمپ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی

0

غذر( مصعب خالق)غزرمیں ارٹیزم کے حوالے سے کیمپ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ارٹیزم میں مبتلا بچوں کا بھی نارمل بچوں کی طرح زندگی گزارنے کا حق ہے ڈپٹی کمشنر حبیب الرحمن

ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ حبیب الرحمن کی صدارت میں ارٹیزم بیماری کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی

میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر غذر ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن،ایکسین مواصلات و تعمیرات ،اسسٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر یاسین اور گوپس ژوم لنک کے ذریعے میٹنگ میں شامل ہوئےڈی ایچ او نے میٹنگ کے شرکاء کو ارٹیزم کے سروے اور شناخت کئے گئے بچوں کی تعداد سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ حبیب الرحمن نے اس بیماری میں مبتلاء بچوں کا شناخت، علاج اور آگاہی کے لیے منعقدہ کیمپ کے حوالے سے تمام ممبران کو آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایف سی این کے تعاون سے یہ کیمپ 27،28 اپریل کو ضلعی ہیڈ کواٹر کے ہسپتال جبکہ آگاہی سیشن گرلز کالج میں منقعد کیا جا رہا ہے۔

میٹنگ میں ضلع بھر سے بچوں کو لانے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی اور ساتھ کیمپ کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ڈی سی نے شرکاء سے کہا کہ اس بیماری میں مبتلا بچوں کو بھی دوسرے بچوں کی طرح اپنی زندگی گزارنے کا حق ہے اس لیے ہم سب نے ملکر اس کیمپ کو بھر پور کامیاب بنانا ہے تاکہ ان بچوں کو نارمل زندگی کی طرف لانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

میٹنگ میں ڈی ایچ او ڈاکٹر سراج نے کہا کہ ارٹیزم کا علاج بہت ہی مہنگا ہے یہ ہماری خوشی قسمتی ہے کہ ہماری دہلیز پر اس کے علاج کے لیے موقع مل رہا ہے ہم اس موقع سے فایدہ اٹھائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.