عام خبریں

بلوچستان اسمبلی: عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب

کوئٹہ: عبدالخالق اچکزئی بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئیں۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کے امیدوار عبدالخالق اچکزئی بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوئے جب کہ پی پی کی غزالہ گولہ بھی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئیں۔

سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے دونوں امیدواروں کے بلا مقابلہ انتخاب کا اعلان کیا۔

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button