عام خبریں

کراچی میں غیر متوقع بارش ہوئی، انتظامات مکمل تھے، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ کے سب سے بڑے شہر میں غیر متوقع بارش ہوئی، انتظامات مکمل تھے، بارش کی رات سے فجر تک ہم سڑکوں پر موجود تھے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کرنا آسان ہے، کام کرنا مشکل ہے، تعصب نکالیں کام کریں اور بس کام کریں۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمٰن، مصطفی کمال کے لیےالگ اور میرے لیے الگ کراچی ہے، عوامی مسائل کے حل کے لیے حافظ نعیم الرحمٰن جائیں گے نہ مصطفیٰ کمال۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی کمی کوتاہی ہوگی، تو اس کو ہم پورا کریں گے، ان لوگوں کا کام تنقید کرنا ہے، یہ تنقید ہی کرتے رہیں گے۔

میئر کراچی نے کہا کہ دفتر میں بیٹھ کر تنقید کرنا آسان، ہم سڑکوں پر موجود ہیں اور کام کرر ہے ہیں، یہ چاہتے ہیں کراچی کے عوام کی مشکلات بڑھیں تاکہ ان کا چورن بک سکے۔

میئرکراچی نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کہا کہ کشمیری عوام کاحق خودارادیت اقوام متحدہ کی قرارداد میں طے ہے، جب تک بھارتی ظلم و جبر ختم نہیں ہوتا کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button