5 اگست 2019 کو بھارت نے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالا،مشعال ملک
اسلام آباد(نیوزڈیسک) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالا۔

پانچ اگست 2019 کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، عظیم رہنماؤں کو شہید اور پاپند سلاسل کیا گیا ہے، یاسین ملک کو پھانسی دینے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور پاکستانی باہر نکل کر پیغام دیں کہ مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیریوں کے ساتھ ہیں، ہمارا دل دھڑکنیں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔
