اسپیکر پنجاب اسمبلی کی وزیراعظم یوتھ پروگرام کےاقدامات کی تعریف
اسلام آباد(نیوزڈیسک)چئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں چئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تہوار لئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لئے گئے اقدامات کو سراہا۔
ملک احمد خاں نے کہاکہ پنجاب کے نوجوانوں کو ایمپاور کرنے میں رانا مشہود احمد خاں کا اہم کردار ہے ۔
ملک احمد خاں نے کہاکہ امید ہے کہ وفاق میں بھی رانا مشہود احمد خاں نوجوانوں کو ہر طرح کے مواقع فراہم کریں گے۔
رانا مشہود احمد خاں نے کہاکہ پاکستان کے تمام نوجوانوں کو کامیاب کرنے کا اعادہ کئے ہوئے ہیں۔
نوجوانوں کو ایمپاور کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات لئےجارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ انشاءاللہ جلد ہی قومی سطح پر نیشنل یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کریں گے۔