ڈپٹی کمشنر گوادر حمودالرحمن کی سربراہی میں وفد کے مظاہرین سے مزاکرات جاری
گوادر(نیوزڈیسک)ڈپٹی کمشنر گوادر حمودالرحمن کی سربراہی میں وفد کا مظاہرین سے مزاکرات جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو ڈی سی ہاوس میں موجود ہیں۔
ڈی سی گوادرکے ہمراہ وفد میں آل پارٹیز کے رہنماوں سمیت تاجربرادری شریک ہیں
مظاہرین سے مزاکرات کے دوران اہم پیشرفت متوقع ہے۔
وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء لانگو نے کہاکہ آئین وقانون کے تحت تمام مطالبات سنے اور حل کرنے کو تیار ہیں،پہلے روز ہی کہہ چکے ہیں کہ ہرمسلئے کا حل بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے کہاکہ آل پاٹیز کے رہنماوں سے یہی دریافت کیا کہ ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی میں سب کو ملکر جدجہد کرنی ہوگیوزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر پچھلے تین دنوں سے گوادر میں موجود ہوں۔
