محسن نقوی کی اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز آمد،سپورٹس کٹ اورٹریک سوٹ تقسیم
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز آمد۔
وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے طلباء و طالبات میں سپورٹس کٹ اور ٹریک سوٹ تقسیم کئے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکول میں قائم جدید ترین کمپیوٹر لیب کا دورہ کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کمپیوٹر لیب میں طالبات سے کورسز کے بارے دریافت کیا۔
طالبات نے وزیرداخلہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم لیب میں اے آئی اور بلاک چین کی ٹریننگ حاصل کر رہی ہیں۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈے کیئر سنٹر کا بھی وزٹ کیا۔
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 20 ہزار سے زائد ٹریک سوٹ اور سپورٹس کٹ طلباء و طالبات میں تقسیم کی جائیں گی۔
مزیدپڑھیں:محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کےصدربن گئے
اس موقع پر انہوں نے کہاکہ خالد مقبول صدیقی غریب پرور اور لوگوں کا بہت خیال رکھتے ہیں۔تاریخ میں پہلی باراسلام آباد کے پرائمری سکولوں کے بچوں کے لیے فری لنچ شروع کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے وزارت تعلیم کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وزارت تعلیم کو پورا سپورٹ کریں گے۔ سکولوں کی اپ گریڈیشن کے لئے مل کر کام کریں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی اوروفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔