عام خبریں

معمولی تکرار پرسعودی عرب میں گوجوانوالہ کا شہری قتل

جدہ (خالد نوازچیمہ)گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان ٹیکسی ڈرائیور ملک علی اسد اعوان جو عرصہ 12 سال سے جدہ میں مقیم تھا ملک علی اسد اعوان کو چند دن پہلے سعودی عرب کے شہر جدہ میں معمولی سی تکرار پر سعودی شہری نے قتل کر دیا۔

علی اسد عوان کی لرزہ خیز موت کی خبر تارکین وطن پر بجلی بن کر گری ایک نہایت ہی دلیر نوجوان خوبصورت چہرہ گہرے زخم لگنے کے باجود خود ہی اپنی گاڑی ڈرائیو کر کے زندگی موت کی کشمکش میں خود ہی ہسپتال تک پہنچ گیا۔

خون زیادہ بہ جانے کی وجہ سے علی اسد عوان اپنی جان کی بازی ہار گیا سعودی پولیس نے فوری کاروائی کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے اطلاع ملتے ہی فوری پاکستانی قونصلیٹ کے ویلفیئر عملے سے رپورٹ طلب کرلی قونصلیٹ کے ویلفیئر کے عملے کو بھرپور تعاون کی ہدایت کی پاکستان اعوان ویلفیر کے چیئرمین ملک غلام مصطفی اعوان لمحہ بہ لمحہ رابطے میں رہے بھر تعاون کیا۔

جدہ میں ملک علی اسد کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں کثیر تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی مرحوم علی اسد کے والد ملک اسد اعوان گوجرانوالہ سے بیت المال کے سابقہ چیئرمین چوہدری مبشر افضل چیمہ اور ان کے عزیز و اقارب الریاض اور سعودی عرب کے مختلف شہروں سے لوگوں نے شرکت کی ہر انکھ ہر دل اپنے دکھ کا اظہار کر رہا تھا مرحوم کی میت اج صبح پانچ بجےPIA فلائٹ نمبر 842 کے ذریعے جدہ سے لاہور روانہ ہوگی ان کے ابائی علاقہ کھیالی گوجرانوالہ میں سپرد خاک کیا جائے گا

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button