کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں آئی ٹی ایف پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کوچنگ کیمپ
کراچی(نمائندہ خصوصی) کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں ڈھائی گھنٹے کا وہیل چیئر ٹینس ڈویلپمنٹ کوچنگ کیمپ منعقد ہوا۔ کیمپ میں بلدیہ ٹاؤن اور لیاری ٹاؤن کے 21 وہیل چیئر ٹینس کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
کے پی ٹی کے میجر محمود، وہیل چیئر ٹینس صوبہ سندھ کے سربراہ سید سخاوت علی اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر محمد خالد رحمانی بھی موجود تھے۔
ٹینس کے ایک سینئر کھلاڑی ایم عیسی جی نے کھلاڑیوں کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کیا اور کھلاڑیوں کو کوچنگ دی
۔ سید سخاوت علی نے اپنی تحریکی تقریر میں کہا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن/سندھ ٹینس ایسوسی ایشن آپ کو یہ سنہری موقع فراہم کر رہی ہے کہ آپ سخت محنت کریں اور اوپن ٹرائلز کے ذریعے قومی وہیل چیئر ٹیم میں جگہ حاصل کریں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں۔
مزیدخبروں کے لئے ہمارے آفیشل فیس بک،ٹوئٹراورواٹس ایپ چینل کو فالوکریں