امریکا: دنیا کے معمر ترین گھوڑے نے گنیز ورلڈ ریکارد حاصل کرلیا

امریکا: دنیا کے معمر ترین گھوڑے نے گنیز ورلڈ ریکارد حاصل کرلیا

0

امریکا میں ایک خاتون کے پالتو گھوڑے نے دنیا کے معمر ترین مادہ گھوڑے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر لیا۔ اس نے یہ ریکارڈ 37 برس اور 329 دن کی عمر میں حاصل کیا۔

گزشتہ مالی سال میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے قومی خزانے کو 472 ارب روپے کا نقصان پہنچایا

امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی پیج سِگمن بلومر کا پالتو گھوڑا فینسی یکم اپریل 1988 کو پیدا ہوا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی مالکن کی تاریخ پیدائش بھی وہی ہے جو ان کے گھوڑے کی ہے اور یہ دونوں اس وقت سے ساتھ ہیں جب پیج کی عمر آٹھ برس اور فینسی کی عمر 12 برس تھی۔

پیج سِگمن بلومر نے فینسی کی عمر کے ثبوت گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع کرائے اور دنیا کے معمر ترین گھوڑے کا ٹائٹل باسکلاڈ (جو 2025 میں 38 سال کی عمر میں مر گیا تھا) سے حاصل کر لیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے پیج کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے فینسی بوڑھی ہوتی گئی، اسے صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اس نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.