سر پر چھت اور ایک وقت کی روٹی کیلئے روسی نوجوان کا انتہائی قدم
سر پر چھت اور ایک وقت کی روٹی کیلئے روسی نوجوان کا انتہائی قدم
روس میں بے روزگاری سے تنگ آ کر ایک نوجوان نے سر پر چھت اور ایک وقت کی روٹی کے لیے انتہائی قدم اٹھا لیا۔
روسی میڈیا کے مطابق بشکورتستان کے ایک علاقے سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ نوجوان نے ان مسائل سے نمٹنے کے لیے بم کی افواہ پھیلا کر خود کو کامیابی کے ساتھ گرفتار کروا لیا۔ ہائی اسکول سے گریجویٹ کرنے کے بعد نوجوان نے فوج میں خدمات انجام دیں اور حال ہی میں روسی شہر اوفا میں نوکری حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن متعدد کوششوں کے بعد بھی ناکام رہا۔
کاش مریم نواز کراچی میں بھی آجائیں تو یہاں کا حال اچھا ہوجائے: اداکارہ مومنہ اقبال
رہنے کے لیے جگہ اور کھانے کے لیے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان نے خود کو جیل بھجوانے کا منصوبہ تیار کیا۔ گزشتہ برس اوفا میں نوکری کی تلاش میں تین روز گزارنے کے بعد وہ ایک ہوٹل میں گیا اور وہاں کے اسٹاف کو ڈرایا کہ اس کے بیگ میں بم ہے اور وہ اس جگہ کو اڑا دے گا۔ اس نے خود کو ایک کمرے میں بند کر لیا جس کے باوجود ہوٹل اسٹاف نے اسے سنجیدہ نہیں لیا۔ لہٰذا وہ کمرے کی کھڑکی سے کود کر ایئرپورٹ بھاگ نکلا۔
اس کی دوسری کوشش کامیاب رہی۔ اوفا ایئرپورٹ کے ٹرمینل کے بیچ میں اس نے اپنا بیگ اٹھایا اور چیخنے لگا کہ اس کے پاس بم ہے، کوئی اس کے قریب نہ آئے۔ ایئرپورٹ سیکیورٹی نے نوٹس کیا کہ بستے میں کوئی تار یا بم ڈیٹونیٹر نہیں ہے، وہ اس کی جانب لپکے اور اسے پولیس کے آنے تک پکڑے رکھا۔
نوجوان کے پاس سے کوئی دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا اور پوچھے جانے پر بتایا کہ اس نے ایسا قصداً کیا۔ نفسیاتی چیک اپ پر وہ بالکل ٹھیک پایا گیا۔ البتہ، اس کے منصوبے کے مطابق عدالت نے اسے تین سال اور دو ماہ کے لیے قید کی سزا سنا دی۔