روسی کمپنی کا کبوتروں کو نگران ڈرون میں تبدیل کرنے کا دعویٰ
روسی کمپنی کا کبوتروں کو نگران ڈرون میں تبدیل کرنے کا دعویٰ
ایک روسی کمپنی نے حال ہی میں کبوتروں کو نگرانی کے ڈرون میں تبدیل کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جسے بائیو ڈرون (bio-drone) کہا جا سکتا ہے۔
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
روسی نیورو ٹیکنالوجی کمپنی ’Neiry Group‘ کے مطابق کبوتروں پر دماغی امپلانٹس نصب کیے گئے ہیں جن کے ذریعے پرواز کے راستوں کو دور سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ یہ کبوتروں چھوٹے کیمروں، جی پی ایس، اور سولر پاور کنٹرول سے بھی لیس ہیں، جس سے وہ روایتی ڈرونز کی طرح لائیو ویڈیو فراہم کر سکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق پائلٹس یا تربیت کی ضرورت نہیں، برقی سگنلز کے ذریعے کبوتروں کو دائیں یا بائیں مڑنے یا مخصوص راستہ اختیار کرنے کی ہدایات دی جا سکتی ہیں۔ بائیو ڈرونز عام ڈرونز کے مقابلے میں زیادہ طویل پرواز کر سکتے ہیں اور محدود ہوا والے علاقوں میں بھی کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔