سعودی عرب نے عالمی سطح پراونٹوں کیلئے ’پاسپورٹ‘ کے اجرا کا اعلان کردیا
سعودی عرب نے عالمی سطح پراونٹوں کیلئے ’پاسپورٹ‘ کے اجرا کا اعلان کردیا
ریاض: سعودی عرب نے عالمی سطح پر اونٹوں کے لیے ‘پاسپورٹ’ کے اجرا کا اعلان کردیا۔
سعودی حکام کے مطابق پروجیکٹ کا افتتاح سعودی نائب وزیر ماحولیات، پانی اور زراعت منصور المشیطی نے کیا۔
بسنت کے موقع پر لاہور میں ایک نوجوان جاں بحق، پانچ افراد زخمی
سعودی حکام نے بتایا کہ حکومت نے عالمی سطح پر اونٹوں کے لیے ‘پاسپورٹ’ کے اجرا کا اعلان کیا ہے جو شناختی اور تنظیمی دستاویز کا کردار ادا کرے گا۔
سعودی حکام کا کہنا تھا کہ کیمل پاسپورٹ ایک جامع شناختی دستاویز کے طور پر کام کرتا ہے، کیمل پاسپورٹ میں مائیکرو چپ نمبر، پاسپورٹ نمبر اور تاریخ پیدائش شامل ہے۔
اس کے علاوہ کیمل پاسپورٹ میں اونٹ کا نام، نسل، جنس، رنگ اور جائے پیدائش بھی شامل ہے جب کہ کیمل پاسپورٹ میں شناخت کے لیے جانور کی تصویر بھی موجود ہے۔
سعودی حکام کے مطابق سعودی عرب کے قومی ورثے میں 2.2 ملین اونٹ رجسٹرڈ ہیں، ریاض ریجن میں رجسٹرڈ اونٹوں کی تعداد سب سے زیادہ 65 لاکھ 64 ہزار سے زائد ہے۔