روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں رات کے آسمان پر چار چاند دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ یہ نایاب منظر اتوار کی رات نظر آیا اور اس کی تصاویر و ویڈیوز
سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں اہم قانون تبدیل کر دیا گیا
ویڈیوز میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ چاند خود کئی حصوں میں تقسیم ہو گیا ہے، کیونکہ اس کے ارد گرد روشن اور چمکتی ہوئی شکلیں نمودار تھیں۔ آسمان کے مناظر کے شوقین لوگ اس دلکش منظر کو دیکھ کر دیر تک حیرت میں دیکھتے رہے۔
اس “چار چاند” کے منظر کی وجہ ایک قدرتی مظہر ہے جسے پیرسیلینی (Paraselenae) کہا جاتا ہے، جسے عام زبان میں مون ڈاگ یا نقلی چاند بھی کہا جاتا ہے۔ یہ کوئی خلائی واقعہ نہیں بلکہ موسم سے جڑا ایک بصری فریب (optical illusion) ہے۔
یہ منظر تب بنتا ہے جب چاندنی آسمان میں موجود بہت باریک اور اونچائی پر پھیلے بادلوں سے گزرتی ہے، جو برف کے ننھے ذرات پر مشتمل ہوتے ہیں۔ یہ بادل، جنہیں سیروس یا سیروسٹریٹس کہا جاتا ہے، چھ کونوں والے برفانی ذرات رکھتے ہیں۔ جب چاندنی ان ذرات سے منعکس ہوتی ہے تو چاند کے دونوں جانب روشن دھبے بن جاتے ہیں، جو یوں محسوس ہوتے ہیں جیسے آسمان پر ایک نہیں بلکہ کئی چاند جگمگا رہے ہوں۔