امریکا: ریٹائرمنٹ ہوم میں گھسنے کی کوشش، بکری گرفتار
امریکا: ریٹائرمنٹ ہوم میں گھسنے کی کوشش، بکری گرفتار
امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر آبرن میں پولیس نے ایک ریٹائرمنٹ فیسلٹی میں گھس آنے والی بکری کو "گرفتار” کر لیا۔
آبرن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، انہیں ریٹائرمنٹ ہوم سے اطلاع موصول ہوئی کہ ایک بکری عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس نے ویسلے ہومز پہنچ کر بکری کو ڈھونڈا اور اسے محفوظ طریقے سے حراست میں لے لیا۔
پاکستان کے ہر بچے کو جدید سہولیات فراہم کرنا ہمارا ٹارگٹ ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی
پولیس نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید بتایا کہ حراست کے بعد بکری کے مالک کا دوست اسے لینے پہنچ گیا۔ "روبی” نامی اس بکری نے گھر واپس جانے سے قبل پولیس افسران کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
پولیس نے مزید کہا کہ بکری کی معصومیت کو دیکھتے ہوئے اس کے خلاف تمام الزامات ختم کر دیے گئے ہیں۔ یہ واقعہ مقامی طور پر ایک معصومانہ اور خوشگوار واقعے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔