سال 2025 میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں کئی دلچسپ اور منفرد ایجادات سامنے آئیں، جن میں جدید آلات اور سہولتیں شامل ہیں۔
ان ایجادات میں کیڑوں کی نگرانی کرنے والا کیمرا بھی شامل ہے۔ Petal نامی یہ کیمرا پودے نما تنوں پر لگایا جاتا ہے اور اے آئی کی مدد سے کیڑوں کی شناخت اور ان کی حرکتوں کا مشاہدہ کرتا ہے، نیز بیجوں سے کونپلیں نکلنے کے عمل کو بھی ٹریک کرتا ہے۔ اس کے ساتھ، کمپنی کے Wonder Blocks بھی دستیاب ہیں جو باغبانی میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے مددگار ہیں۔
حکومت نے 5 ماہ میں کتنے ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا، تفصیلات سامنے آ گئیں
برازیل کی کمپنی بوٹیکارِیو نے ایک اسمارٹ لپ اسٹک پیش کی ہے، جو بصری یا جسمانی معذوری رکھنے والے افراد کے لیے مفید ہے۔ یہ سینسر ہونٹوں کی شکل پہچانتا ہے اور صارف کے منتخب کردہ رنگ کے مطابق ایک روبوٹ بازو خود لپ اسٹک لگا دیتا ہے۔ کمپنی نے پہلے بھی ایسے میک اپ برش متعارف کروائے ہیں جو ہاتھوں کی کمزوری یا حرکت کی کمی والے افراد کے لیے آسانی فراہم کرتے ہیں۔
ناک کے ذریعے کنٹرول ہونے والے نیورل ایئر بڈز بھی 2025 کی اہم ایجادات میں شامل ہیں۔ یہ ایئر بڈز چہرے اور آنکھوں کی معمولی حرکات کے ذریعے کمپیوٹرز، وہیل چیئرز اور دیگر آلات کو کنٹرول کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ جائرو اسکوپک ٹیکنالوجی کی مدد سے صارف چھوٹے اشاروں کے ذریعے اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں، جیسے لیمپ آن یا آف کرنا، یا ٹی وی کی آواز کو کنٹرول کرنا۔
ایک اور دلچسپ ایجاد کارا پوڈ ڈیوائس ہے، جو ہوا میں موجود نمی سے روزانہ 13 کپ پانی تیار کر سکتی ہے اور اسے کافی بنانے میں استعمال کرتی ہے۔ اس مشین میں الٹرا وائلٹ فلٹر لگا ہوا ہے اور یہ پودوں سے تیار شدہ کافی پوڈز کے ذریعے تازہ کافی فراہم کرتی ہے۔ یہ ڈیوائس کمپنی کارا واٹر کی پہلے سے موجود ہوا سے پانی بنانے والی مصنوعات کی لائن پر مبنی ہے۔
یہ ایجادات ٹیکنالوجی، سہولت اور روزمرہ زندگی میں جدت لانے کے حوالے سے سال 2025 کو ایک یادگار سال بناتی ہیں۔